تلنگانہ کے نائب وزیراعلی و وزیرتعلیم کڈیم سری ہری نے اسمبلی میں کہا کہ
تلنگانہ حکومت ریاست میں قانون حق تعلیم پر موثر طور پر عمل کر رہی ہے۔انہوں نے ایوان میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سال
2014کے مقابلے
موجودہ طورپر اسکولس میں تعلیمی معیار میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔دیہی علاقوں کے پرائیویٹ،سرکاری ، ادارہ جات مقامی کے اسکولس کا احاطہ کرنے
والی 2016کی تعلیمی رپورٹ میں بھی اس کا احاطہ کیا گیا ہے۔